• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین امریکی سفارت خانہ تیار

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نےایک ارب ڈالر لاگت سے برطانیہ میں دنیا کا مہنگا ترین سفارت خانہ تیار کر لیا ہے، صدرٹرمپ فروری میں دورہ برطانیہ میں نئے سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ دریائے ٹیمز کے کنارے واقع 12منزلہ عمارت 16جنوری کو کھول دی جائے گی جس میں8 سو افراد کام کریں گے، نئے سفارتخانے میں ویزا اور دیگر امور کے لیے روزانہ1ہزار افراد کی آمد متوقع ہے۔

عمارت کی ہر منزل کو درختوں سے سجا کر گھر سا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تازہ ترین