• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
National Assembly Meeting Will Held Today 1030 Am

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، کل قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا تھا، فاٹا اصلاحات بل پر حکومت اپوزیشن ڈیڈلاک ختم نہیں ہو سکا۔

گزشتہ روز جب قومی اسمبلی میں اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں حکومت کے 16 جبکہ اپوزیشن کے 14 ارکان موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما سید نوید قمر نےکہا کہ حکومت نے فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے سے نکال کر پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مشترکہ اپوزیشن کے فیصلے کے پابند ہیں،کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین