• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 34 ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کا آغاز

چین کے سرد ترین شہر ہربن میں34ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دروازے عوام کیلئے24دسمبر سے کھول دئیے جائینگے۔

برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سینکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں اسی مقصد کیلئے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے ایک لاکھ پچاس ہزار کیونک میٹر کے دیوہیکل ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے ۔

جس کے لئے انہیں سخت موسم کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ نہایت محنت بھی کرنی پڑرہی ہے اور اب ان کی فیسٹیول کے مقام پر تراش خراش کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 اس میلے کو حتمی شکل دینے کے لئے 10ہزارسے زائد ورکرز اورسینکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہونگے اور 6لاکھ اسکوائرمیٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سینکڑوں برفیلے مجسمے تیار کرتے دکھائی دیئے۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اورآرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔

 

تازہ ترین