• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسک لینا بہت سے لوگوں کے لئے مشکل ثابت ہوتا ہے اور بات جب جان کی ہو توسب ہی کترا جاتے ہیں لیکن پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔

اب ذرا ان امریکی ایتھلیٹ نوجوانوں کو ہی دیکھ لیجئے جن کا شمار بھی ایسے ہی سر پھرے لوگوں میں ہوتا ہے جو جان کو داؤ پر لگاتے ہوئے برف سے ڈھکے اونچے نیچے راستوں پر ایسی مہارت سے اسنو بائیکنگ کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم جاتی ہیں۔

امریکی ریاست Idahoمیں ہونیوالے اس اسنو بائیکنگ کے ایڈونچر میں کئی ماہر کھلاڑی شریک ہوئے جنہوں نے برف سے ڈھکے بلند و بالا پہاڑوں تنگ اور اونچے نیچے ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کیلئے ریس لگاتے نظر آئے۔

یہ نوجوان اسنوبائیکرز ریسنگ لگاتے ہوئے کبھی کامیاب ہوئے تو کبھی ناکام لیکن ہمت نہ ہاری اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مسلسل جدو جہد کرتے رہے۔

 

تازہ ترین