• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دکان سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

Large Number Of Weapons Recovered From The Shop In Orangi Town

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازارمیں پولیس اورحساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دکان سےبڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا،دکان سےسیکڑوں گولیاں بھی ملی ہیں جبکہ ایک سیاسی جماعت کےجھنڈےبھی پائے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان ایک سال سےبندتھی،اسلحہ بوریوں میں چھپایاگیاتھا،کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جا سکا ۔

پولیس اور حساس ادارے نے اورنگی،پاکستان بازار سیکٹر 12Lمیں خفیہ اطلاع پر دکان کی تلاشی لی،ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کےمطابق بوریوں میں چھپائی گئی پستول، تین کلاشنکوف،سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔

چھاپے کے دوران اسلحہ کے کور اور سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق دکان ایک سال سے بند تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے جس کے لیے اسلحہ کا فارنزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

تازہ ترین