• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا سے مذاکرات کا وقت نہیں ،وائٹ ہاؤس

North Korea And White House

شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ شمالی کوریا کو روش بدلنی ہوگی ، شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں جبکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت مناسب وقت پرچاہتےہیں ۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شمالی کوریا ایک بار ہمارے ساتھ بیٹھے تو سہی ، پھر باقاعدہ بات چیت کا طریقہ بھی طے کرلیں گے ۔

روس اور چین نے غیر مشروط بات چیت کی پیش کش کا خیر مقد م کیا تھا ۔ تاہم اب وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں ۔

ادھر محکمہ خارجہ نے بھی پٹری بدل لی اور واضح کیا کہ ٹلرسن نے کہا تھاکہ شمالی کوریا سے بات چیت سے پہلے کچھ وقت خاموشی کا گزرنا چاہیے ۔ ریکس ٹلر سن نے پیانگ یانگ سے متعلق کوئی نئی پالیسی وضع نہیں کی ۔

تازہ ترین