لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 40خواتین کو محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹر بھرتی کر نےکا حکم دے دیا ہے ۔
لاہورہائیکورٹ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ تعلیم پنجاب میں ایجوکیٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میں نیلم شہزادی سمیت 40 امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے اسکیل 9 میں ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اشتہار دیا ،40خواتین نے این ٹی ایس اور دیگر امتحانات پاس کرلیے ، اس کے باوجود انہیں بھرتی نہیں کیا گیا۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔