• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Increasing Performance Of Islamic Banking Loans

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2017کے دوران اسلامی بینکاری کی سہولتیں فراہم کرنے والے مالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر قرضوں کے اجرا میں 51.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے صارف قرضوں کے اجرا کی شرح میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تین ماہ کے دوران گاڑیوں کی خریداری کیلئے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کئے جانے والے مجموعی قرضہ جات میں سے 73 فیصد قرضے اسلامک بینکنگ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکاری کا شعبہ روایتی بینکاری کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور صارفین کی زیادہ تر تعداد اسلامی بینکاری کی سہولتوں سے استفادہ کو ترجیح دیتی ہے۔

تازہ ترین