• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ہنگامہ آرائی میں نامزد وکلا ءنے گرفتاری دے دی

Multan Lawyers

ملتان کے نیو جوڈيشل کمپلیکس اور سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 20 نامزد وکلاء نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

گرفتاری دینے والوں میں سابق صدرہائیکورٹ بار محموداشرف اورڈسٹرکٹ بار کے صدر زبیریوسف بھی شامل ہیں۔

وکلارہنماؤں کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دینےوالے وکلا کی تعداد 50سے زائد ہے۔کچہری چوک میں مشتعل وکلا کا احتجاجی مظاہرہ آج بھی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ ملتان کے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیاتھا،جس میں  صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40 وکلاء کے نام شامل ہیں،مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جس کے دوران مشتعل وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سمیت جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکی گئی تھی۔

تازہ ترین