• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسلنگ میچ کے دوران2سالہ بچے کا دلچسپ انداز

بچوں کی اپنے بھائی بہنوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن جناب اس امریکی بچے کے تو کیا ہی کہنے کہ جس کے محبت کے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا ۔

بھائی کی اپنی بہن سے محبت اور خیال کا یہ دلچسپ منظر امریکی ریاست انڈیانا کے شہر کولمبیا سٹی میں ایک ایلیمنٹری اسکول میں جاری ریسلنگ میچ کے دوران دیکھے گئے جب دو بچیوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ 5سالہ بچی کے بھائی کو لگا اُسکی بہن مشکل میں ہے اس حقیقت میں اُسک ی لڑائی ہوگئی ہے ۔

2سالہ ننھے میاں نے اس میچ کو حقیقت سمجھ لیا اور اپنی بہن کو بچانے کیلئے مدِ مقابل بچی پر چڑھ دوڑا۔

بچوں کی ریسلنگ میچ کے دوران بچے کے دلچسپ انداز پر وہاہاں موجود افراد قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے اور میچ کے ریفری بھی مسکرائے بغیر ر نہ سکے۔

تازہ ترین