• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’دی15:17 ٹو پیرس‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم دی15:17 ٹو پیرس‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

کلائنٹ ایسٹ وڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے جانباز امریکی فوجیوں کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ٹرین میں دہشت گردی کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر نکلتے ہیں اور اپنی جان داؤ پر لگا کر معصوم لوگوں کو بچانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

جسیکا میئر اور کلائینٹ ایسٹ وڈکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکاراینتھونی سیڈلر، کراسپینسر اسٹون ، جینا فشر، جوڈی گریرئر اور رے کوراسانی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

معروف ناول پر مبنی یہ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم آئندہ سال 9فروری کووارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین