• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ میں ڈائیورز کا شارکس کیساتھ دلچسپ انداز

عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے استقبال کی تیاریاں پوری دنیا میں زورو شور سے جاری ہیں، اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں کرسمس ٹری کو نصب اور روشن کیا جارہا ہے وہیں بعض مقامات کو بھی رنگی برنگی لائٹوں سے سجایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے چڑیا گھر میں موجود شارکس کے ایکوریم میں بھی کرسمس کے جشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں2ڈائیورز کرسمس کا ماحول بنانے شارکس کے ایکوریم میں اْترے اور شارکس کے بیچوں بیچ تیراکی کرتے ہوئے سانتا کلاز اور فادر کرسمس سمیت دیگر تصاویر سے ایکوریم کو سجادیا۔

اس موقع پرشائقین کی ایک بڑی تعداد نے اس دلچسپ نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لئے چڑیا گھر کا رخ کیا ، تصویریں بنوائیں اور خوب مزے اڑائے۔

تازہ ترین