• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم ’دی نیو میوٹنٹس‘ کا نیا ٹریلر

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

ایکشن سے بھرپور ایکس مین سیریز کی 11ویں سائنس فکشن فلم ’دی نیو میوٹنٹس‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جوش بون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے لڑتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر، میسی ولیمز، چارلی ہیٹن، ہینری زاگا، بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔

سیمون کنبرگ کی پروڈکشن میںتیار کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے اگلے برس 13اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

تازہ ترین