• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک اتوار کو کراچی میں تحفظ القدس ریلی نکالے گی

Sunni Tehreek To Take Out Tahaffuz E Al Qudus Rally On Sunday

پاکستان سنی تحریک نے اتوار 17دسمبر کو تحفظ القدس ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ریلی ایم اے جناح روڈ سے امریکن قونصلیٹ تک نکالی جائے گی ۔

پاکستان سنی تحریک کے رہ نما شاہد غوری نے مرکزاہلسنت کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے فیصلے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے اتحاد اور یکجہتی سے امریکی صدر کو جواب دینا چاہئے،بیت المقدس کی آزادی اور فلسظینیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے۔

شاہد غوری نے اتوار 17دسمبر کو ایم اے جناح روڈ قطب شاہ مزار سے امریکن قونصلیٹ تک ریلی نکالی جائے گی ۔

تازہ ترین