• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ڈوین جانسن کیلئے ’ہالی ووڈواک آف فیم‘ کا اعزاز

فاسٹ اینڈ فیوریس، دی فیٹ اینڈ دی فیوریس، ہرکیولس اور دی ممی ریٹرنس سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے معروف ریسلر اورہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں45سالہ اداکار نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔

تقریب میں ڈوین جانسن کی بیٹی اور ان کے دوست احباب نے خصوصی طورپر شرکت کی ،جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے اداکارنے اپنے مداحوں اور فیملی کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین