• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Opposition Leader Agrees With Speaker

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اسپیکر ایاز صادق کے خدشات سے متفق نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اندر کی خبر دی، حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، ملک جن خطرات سے گزر رہا ہے سب کو آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے لیکن اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسپیکر کے خدشات کو اہمیت دی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سب کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ جو اب ہو رہا ہے ، نہ 2002ء میں دیکھا نہ 2008ء میں، موجودہ صورت حال میں گریٹر پلان بنتا نظر آرہا ہے، استعفے بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے جواب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اسپیکر ایاز صادق کے خدشات ان کی ذاتی رائے ہے، آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی ۔

تازہ ترین