سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات اچھے نہیں ہیں ، صورت حال افسوس ناک ہے ۔
لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وزراء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے ، انتشار پیدا ہورہا ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، سی پیک منصوبے کی رفتار سست پڑگئی ہے ، اس طرح کے فیصلے آتے ہیں تو قوموں کے لیے انتشار کی وجہ بنتے ہیں ۔
نواز شریف نے موجودہ حالات پر مرزا غالب کا شعر بھی سنایا ۔