• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونچی ناک والے افراد کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہو گا، لیکن جرمنی کے ٹاؤن’لنجین برک‘میں دنیا کی لمبی ترین ناک کی منفرد چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس دلچسپ مقابلے میں دنیا بھر سے 60ملی میٹر لمبی اور 40ملی میٹر چوڑی نا ک والے خواتین وحضرات شرکت کرتے ہیں۔

ایک مجمع کے سامنے ان لمبی ترین ناک کے دعوے دار افراد کی نا ک کی لمبائی اور چوڑائی کو مخصوص طرز کے حامل جدید آلے کی مدد سے نا پا جا تا ہے ۔

شرکاء کو اس با ت کی بھی اجازت دی جاتی ہے کہ وہ ناک کا سائز ناپنے کے عمل کے دوران بغیر کسی مصنوعی طریقے کے استعمال کے قدرتی طوراپنے چہر ے کو مختلف انداز میں رکھ کر یا مسکرا کر اپنی ناک کی لمبا ئی کو بڑھا نے کی کو شش کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین