• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جلسے نے مخالفوں کے منہ بند کر دیے، بلاول بھٹو

Islamabad Jalsa Shut Mouths Of Rivals Bilawal

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جلسے نے مخالفوں کے منہ بند کر دیے، عوام سے رابطے کا یہ سلسلہ اب رکے گا نہیں۔

لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وسطی پنجاب میں بڑا جلسہ کریں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ چنیوٹ سے جس مہم کا آغاز ہوا، اسے شہر شہر لے کرجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا ثبوت ہے، ملتان اور گڑھی خدا بخش جلسوں کے بعد دوبارہ وسطی پنجاب آئیں گے۔

تازہ ترین