• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کل کا بیان بھول گئیں، دبئی میں ماہرہ کے ساتھ تصاویر

کل اداکارہ ماہرہ خان کے خلاف بیان دینے والی اداکارہ میرا اپنا بیان بھول گئیں۔

دبئی میں انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ کھڑے ہو کر بہت ساری تصویریں بنوائیں۔

دبئی میں ہونے والی تقریب میں سری دیوی اور صبا قمر نے بھی شرکت کی۔

فلم اسٹار میرا نے تقریب میں بالی وڈ اسٹار ارجن رام پال کو ایوارڈ بھی دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا نے بیان دیا تھا کہ ماہرہ خان کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے،پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ دوسرے اداکار مائرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں،سب لوگ پلیز مائرہ کو پروموٹ کرنا بند کر دیں۔

میرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

تازہ ترین