• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: مانتارے مچھلی کی طرح دکھنے والا روبوٹ تیار

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوگیا ہے، روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں روبوٹس اب سوئمنگ کرتے بھی نظر آئیں گے۔

جی ہاں چین کے صوبے ’زہجیانگـ‘ کی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کا تیار کردہ یہ روبوٹ مانتارے مچھلی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، جو6سینٹی میٹر پر سیکنڈکی رفتار سے پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مانتارے مچھلی کی طرح دکھنے والے اس روبوٹ کی لمبائی صرف 20سینٹی میٹر ہے، جبکہ اس روبوٹ کی باڈی کی ساخت لچکدار بنائی گئی ہے جو اُسے پانی میں تیرنے میں مدد دے گی۔

ماہرین کے مطابق منفرد نوعیت کا یہ روبوٹ سمندری حیاتات، سمندر کے نیچے کی نگرانی کے علاوہ زیر سمندر سرچ آپریشن میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین