• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی 50 ویں سالگرہ ،ہوسٹن میںمختلف تقاریب کا انعقاد

Pakistan Peoples Party Celebrating Golden Jubilee Party In Houston

امریکا کے شہر ہوسٹن میں پیپلزپارٹی کی 50 ویں سالگرہ شاندار طریقے سے منائے گئی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور دیگر تقریبات کابھی انعقاد کیا گیا۔

پیپلزپارٹی ہیوسٹن کے رہنما ریاض حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 کا سال پیپلزپارٹی کا سال ہوگااورپیپلز پارٹی اس سال ہونے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے جس پارٹی کی بنیاد50 سال قبل رکھی تھی، اب وہ پارٹی پورے پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ہی ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی واقتصادی طور پر دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیئے جو غلطیاں ہوگئیں ان کو بھلاکر آگے کی طرف دیکھا جائے اور ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے۔

تازہ ترین