• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ فلم ’’بیونڈ اسکائی لائن‘‘آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہولی وڈ سائنس فکشن فلم بیونڈ اسکائی لائن کا سنسنی خیز فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،جبکہ آج ہی سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔

لیام او ڈینل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2010میں ریلیز ہونے والی فلم اسکائی لائن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایلینز کے زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اپنے بچے کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فرینک گریلو، بوجانا نوواکووک، ایکو اویس، کیلن ملوے، اینٹونیو فیرگاس اور جونی واٹسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ میتھیو چوسے کی پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 15 دسمبر(آج) کوسینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

تازہ ترین