• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
England Opener Alastair Cook Made Unique Honor

انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے 150ٹیسٹ مکمل ہوگئے ، سنگ میل عبورکرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کرکٹربن گئے۔

میچ شروع ہونے سے قبل انہیں انگلش بورڈ کی جانب سے خصوصی سووینئر پیش کیا گیا، لیکن وہ اس اہم موقع کو یادگار نہ بناسکے اور صرف سات رنز پر آئوٹ ہوگئے۔

اپنی مختصر اننگ کے دوران انہوں نے منفرد سنگ میل عبور کیا، اعداد وشمار کے مطابق لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین اب تک مجموعی پر کریز پر 35 ہزار منٹ گذار چکے ہیں، یہ مکمل 24 دن کا عرصہ بنتا ہے۔

الیسٹر کک کی بیٹنگ فارم تشویش ناک ہے، لیکن انہیں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ اب تک 31 سنچریاں اور 55 ففٹیزبناکر 11698 رنز کا مجموعہ ترتیب دے چکے ہیں لیکن موجودہ سیریز کی پانچ اننگز میں وہ صرف 69 رنز ہی بناسکے ہیں۔

تازہ ترین