• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ، محمد عرفان نےاسکائپ پربیان ریکارڈ کرادیا

Muhammad Irfan Record His Statement On Skype Regarding Spot Fixing

اسپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر شاہ زیب حسن کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان نے اسکائپ کے ذریعے دبئی سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

کیس کی اگلی سماعت ہفتے کو ہوگی، جس میں محمد عرفان دوبارہ بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب کے وکلاء نے عرفان سے سوالات کئے لیکن وہ لیگ کے میچ کھیلنے چلے گئے اور ہفتے کو دوبارہ بیان دیں گے۔

خالد لطیف کیس میں پی سی بی کے ایڈجو ڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر کھوکر کے سامنے پی سی بی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے۔ خالد کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

بدر عالم مصروفیت کی وجہ سے آئندہ ہفتے پیش نہیں ہوسکیں گے، اس لئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ خالد لطیف نے اپنی پابندی کے خلاف اپیل کررکھی ہے۔ تفضل رضوی نے کہا کہ ایک دو سماعتوں کے بعد کیس ختم ہوجائے گا۔

 

تازہ ترین