• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار کونسل اور کراچی بار کا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

Sindh Bar Court And Karachi Bar Boycott Today

سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے ملتان کے وکلا سے اظہار یکجہتی کے لئے آج کراچی سمیت سندھ بھر میں عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے باعث آج کراچی سمیت سندھ بھر میں وکلا عدالتی امور کا بائیکاٹ کرینگے۔

وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے وکلا کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندارج قابل مذمت ہے۔

پنجاب پولیس کا یہ اقدام پولیس گردی کی ایک بڑی مثال ہے۔وکلا رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ملتان میں وکلا کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت قائم کئے گئے مقدمات واپس لئے جائیں۔

تازہ ترین