• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
No Difference Between Mqm Pakistan And Mqm London Umber Khan

ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی اورایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے ولی رہنما سابق صوبائی وزیر امبر خان کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہ صرف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بلکہ اس کی بنیادی رکنیت سے بھی دے دیا ہے تاہم ذاتی حیثیت میںکسی نہ کسی طریقے سے کراچی اور کراچی کی عوام کی خدمت کرتی رہیں گی ۔

ہیوسٹن میں جنگ سے خصوصی انٹرویو میں اپنے استعفیٰ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیں نے بانی قائد سے کہا تھا کہ میں پاکستان جانا چاہتی ہوں، مگر انہوں نے منع کیا لہٰذا بہتر یہی تھا کہ استعفیٰ دے دوں۔

امبر خان نے دوران گفتگو کہا ایم کیو ایم پاکستان میں ہو یا لندن وہ ایک ہی ہے، پاکستان والے بھی بانی قائد کے ساتھ ہیں ، بانی قائد نے ان کو ایک بڑا اعزاز دیا کہ ان کو رابطہ کمیٹی میں لیا جبکہ وہ صوبائی وزیر بھی رہیں، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کراچی میں شہدا کی برسی کے موقع پر جس طرح شرکاء پر ظلم کیا اس کو دیکھ کر وہ دلبرادشتہ ہوئی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی تودور کی بات مذہبی آزادیوں کو بھی سلب کیا جا رہا ہے،جبکہ وہ مناسب نہیں سمجھتیں کہ وہ جب کراچی والوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتیں تو اس عہدہ سے کیوں چمٹی رہوں، اس لیے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس پی والے جو پہلے الگ ہو ئے وہ بانی قائد کے سامنے کرسی پر نہیں بیٹھتے تھے اور فرش پر بیٹھنا پسند کرتے تھے آج وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کو سن کر انہیں یقین نہیں آتا اور ذہن مائوف ہو جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا یوٹرن بھی لے سکتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ لوگ جھوٹ بول کر آپ کا ساتھ دے رہے ہیں،اگر یہ لوگ قائد کو چھوڑ سکتے ہیں تو پھر ان کو بھی چھوڑ سکتے ہیں جن کا وہ جھوٹ کا سہارا لے کر ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ برملا اور ببانگ دھل اس بات کا بھی اقرار کر رہے ہیں کہ ان کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا ہے ۔

انہوں نے رضا ہارون پر الزامات عائد کرتے ہو ئے کہا کہ ، رضاہارون لندن میں حکومت سے امداد لیتا رہا، اب اسکے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا ہے اس طرح اور بھی کئی لوگ ہیں جنہوں نے ایم کیو ایم کے نام پر پیسہ بنایا تاہم وہ اس فہرست میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکا میں اچھی زندگی گزار رہی ہیں ان کے شوہر گزشتہ تیس سالوں سے امریکہ میں ڈاکٹر ہیں پیسہ کی ان کے پاس کمی نہیں اس لیے وہ ان لوگوں میں شامل نہیں۔

تازہ ترین