• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجر قومی موومنٹ آج حیدرآباد میں جلسہ کرے گی

Muhajir Qaumi Movement

ایم کیوایم پاکستان کے بعد مہاجر قومی موومنٹ بھی حیدرآباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، آج اکبری گراؤنڈ لطیف آبادنمبر8میں جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔پارٹی لیڈر آفاق احمد خطاب کریں گے ۔

لطیف آباد کے اکبری گراؤنڈ میں مہاجر قومی موومنٹ کے جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،پنڈال میں کرسیاں سجادی گئی ہیں ،شہر میں جگہ جگہ پینا فلیکس اور بینرز لگادیئے گئے ہیں ۔

جلسہ گاہ میں قائدین کے خطاب کےلئے 30 فٹ چوڑا اور 40فٹ لمبا اسٹیج بنایاگیا ہے ۔کارکنوں کی آمد و رفت کےلئے دو راستے بنائے گئے ہیں ۔

جلسے سے پارٹی لیڈر آفاق احمد خطاب کریں گے جبکہ دیگر رہنما بھی ہوں گے ، اس موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے مہاجرقومی موومنٹ کو 24شرائط پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلسے کے لئے اجازت نامہ جاری کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے 8دسمبرکواکبری گرؤانڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاتھا۔

تازہ ترین