• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامرخان اور والد کےگلے شکوے دور ہوگئے

Boxer Amir Khan

پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامرخان اور ان کے والد شاہ کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، سماجی ویب سائٹ پر عامر خان نے والد کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈیڈ کو 22 دن بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

اس سال جون میں فریال اور عامر خان کے تعلقات کے حوالے سے باکسر اور اُن کے والدین کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے جو اب حل ہوچکے ہیں، فریال اور عامر خان ایک ہوچکے ہیں جبکہ باکسر کے والدین بھی ان سے ملتے نظر آتے ہیں ۔

 

عامر خان نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے والد سے گلے ملتے دکھائی دے رہے ہیں، عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ والد کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔

تازہ ترین