• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مجموعی شرح نمو 8 فیصد تک لانا ہوگا، عالمی بینک

Pakistan Needs To Bring The Overall Growth Rate Up To 8 Cent

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ہائی انکم گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔ اور ساتھ ہی شرح آبادی ایک فیصد تک محدود رکھنا ہوگی ۔

انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی وومن کمیٹی کی جانب سے انڈسٹریلائزیشن کے چوتھے دور کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو ہائی انکم گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تیز ترقی کے لئے پاکستان کو شرح آبادی ایک فیصد پر لازمی لانا ہوگی، پاکستان کی آبادی میں اضافہ مشکلات پیدا کرے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ شرح ترقی پر پاکستان اگر چلتا رہا تو اگے چل کر مشکلات کا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین