• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے ملائیشیا کو بھی شکست دے دی

Asian Net Ball Champion Ship

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن ملائیشیا کو بھی شکست دے دی۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ایشین چیمپئن ملائیشیا کو 46کے مقابلے میں 62گولز سے شکست دی اور چار پوائنٹ حاصل کر لیے ہیں۔

پاکستان کے اب ٹوٹل 16 پوانٹ ہو کر پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، علی رضا اور نصیب رضا نے بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان اپنا سیمی فائنل کل کھیلے گا۔

تازہ ترین