• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Perth Test Match

پرتھ میں جاری تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،ڈیوڈملان کے بعد جونی بئیرسٹو نے بھی سنچری اسکور کی ۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز305 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا ،تو دن کا پہلا نقصان 368 رنز کے ٹوٹل پر ہوا جب ڈیوڈ ملان 140 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے ۔

ڈیوڈ ملان کے پویلین جانے کے بعد انگلش ٹیم لڑکھڑا گئی ۔دوسرےاینڈپر موجود جونی بئیر اسٹو نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن وہ 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی پوری پہلی اننگز میں 403 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 اور ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

تازہ ترین