• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایوارڈ میں ماورا حسین کا لباس سب کی توجہ کا مرکز

Mawra Hussain Dress In Dubai Award Is The Focus

ہر رات ڈھیروں تقریبات ہوتی ہیں جن میں سے کچھ ملبوسات ہی ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرپاتے ہیں لیکن ماورا حسین کی وجہ سے دبئی میں ہونے والے مصالحہ ایوارڈ کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

پاکستانی اداکارہ جو2016میں بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم ‘میں کام سے جانی جاتی ہیں،انہوںنے ایوارڈ کی رات مائیکل سنکو کا سب سے شاندار گاؤن پہنا ہوا تھا اور جس طرح اسے پھیلایا ہواتھا اس سے سب کو متاثر کیا۔

لباس کی لانگ ٹرین تھی جسے سرخ کپڑے سے بنے پھولوں سے آراستہ کیا گیا تھا۔کار سے باہر نکلنے کیلئے انہیں تھوڑی مدد کی ضرورت پیش آئی کیونکہ ان کے پیچھے پھولوں کی بھاری قطار تھی۔

ماوار حسین کو سوشل میڈیا سینسیشن ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے ساتھ اس موقع پر دیگر پاکستانی اداکارئیں ماہرہ خان اور صبا قمر بھی موجود تھیں ان کے علاوہ بولی وڈ اسٹار گوندا اپنی بیگم سنیتا آہوجہ اور سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور کے ساتھ تقریب میں موجود تھے۔

ماہرہ خان نے ال علی کا گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھاجس کے ساتھ انہوں نے ہیرو کا ہار اور بال باندھے ہوئے تھے۔

ریڈ کارپٹ پر جب تقریب کے بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سری دیوی اور گوندا سے ملنا چاہتی ہیں اور یہ انکشاف بھی کیا کہ 2018میں کام سے وقفہ لیں گی۔ماہرہ خان کوایشیئن ویمن آف سبسٹنس کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین