• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو جمہوریت ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،کائرہ

Nobody Will Be Allowed To Deal With Democracy Says Kaira

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائر ہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جناح کیپ خو د پہنی ہے تو اچھی بات ہے ، کسی نے پہنائی ہے تو اوربات ہے، یہ نہیں کہتے کسی کو سزادیں یا چھوڑ دیں ، توقع ہے کہ عمران خان کیس میں انصاف ہوگا۔کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ دوسروں پر بہت انگلیاں اٹھائی گئیں ،قانون سب کےلیے ایک ہے، عمران جلد الیکشن چاہتے ہیں، فضل الرحمان بھی ان کے ساتھ ہیں، مردم شماری پر حکومت نے جو وعدے کیے تھے، پورے نہیں کیے جارہے، اسپیکر ذمہ دار شخص ہیں، ان کی باتوں نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ ن والے لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، تحریک انصاف سے تعاون کی کبھی درخواست نہیں کی، سارے جہاں کے کرپٹ عمران کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

تازہ ترین