• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shahid Kapoor Best Man In Asia

برطانوی میگزین ’ایسٹرن آئی‘نے ایشیاء کے50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق بولی وڈ اداکار شاہد کپور کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے جس کی بناء پر انہیں پر کشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔

فہرست میں بولی وڈ اسٹار ریتک روشن کا دوسرا جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا تیسرا نمبر ہے۔

بولی وڈ میں اپنی اداکاری سے فلم بینوں کے دل جیتنے والے پاکستانی اداکار فواد خان چھٹے جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر 12ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر نامور اداکاروں میں سلمان خان،شاہ رخ خان،ورون دھون،اکشے کمار،عمران عباس،عاطف اسلم اور رنبیر کپور بھی ایشیاء کے پرکشش ترین مردوں شامل ہیں۔

تازہ ترین