• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھے جہاز اور روبوٹس باکس آفس پر تہلکہ مچانے آگئے

یوہیکل اْڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس آرہے ہیں باکس آفس پر تہلکہ مچانے۔ خلائی مخلوق کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم دی لاسٹ جیدی کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ریان جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اْڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مارک ہیمل،کیری فشر،ایڈم ڈرائیور، ڈیزی ریڈلے اور جان بویگاسمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسروالی وڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی کیتھلین کینیڈی ہیں ۔

فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے 15دسمبر کونمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

 

تازہ ترین