• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے سے ایک دن پہلے عمران خان خاصے پراعتماد نظر آئے

Day Before Verdict Imran Khan Looked Forward To The Decision

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک دن پہلے عمران خان خاصے پراعتماد نظر آئے۔ انہوں نے کراچی بار میں ایک تقریب سے خطاب کیا اور خطاب کے دوران ایک ایسی ٹوپی پہنے رہے جو اس سے پہلے انہوں نے شاید کبھی نہیں پہنی تھی۔

اس موقع پر خطاب میںعمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کہنے والے نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ اُن کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، وہ دراصل یہ کہہ رہے ہیں کہ عدالتیں اُن جیسے طاقتور شخص کو بلانے کی جرات کیسے کرسکتی ہیں، قانون تو غریبوں کے لیے ہوتا ہے۔

عمران خان کے ٹوپی پہننے کے حوالے سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائر ہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جناح کیپ خو د پہنی ہے تو اچھی بات ہے ، کسی نے پہنائی ہے تو اوربات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو جمہوریت کو ڈیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین