• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Stocks Closed 422 Points In Stock Market

ملک میں سیاسی ہلچل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سبب بن گئی ، 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے سے 38ہزار 645 پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پہلے کاروباری سیشن میں ملاجلا رجحان رہا، پہلے سیشن میں انڈیکس 83 پوائنٹس اضافے سے بند ہوا۔

پہلا سیشن ختم ہونےکے بعد حدیبیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ منظر عام پر آیا، جس پر سرمایہ کاروں نےخریداری کی ، انڈیکس میں ایک موقع پر 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،تاہم کاروبار کا اختتام 422 پوائنٹس اضافہ پر ہوا۔

آج 13کروڑ97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب روپے رہی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8242 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین