• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا عمران خان کو جمائما سے دوبارہ نکاح کا مشورہ

Sheikh Rashid Advice To Imran Khan Get Marriage Again Jamiama

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ تاریخی فیصلہ آیا ہے ،اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ اللہ کے بعد جمائما نے مدد کی ،عمران خان کو جمائما سے دوبارہ نکاح کرلینا چاہیے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمائما کا کردار یادرکھا جائے گا ،اس نے 40 سال تک ریکارڈ سنبھال کر رکھا ۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جہانگیر ترین کا کیس ٹیکنیکلی ہوا ہے کوئی ایسا جرم ثابت نہیں ہوا ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حدیبیہ کیس کے متعلق فیصلہ نیب کی نا اہلی کا نتیجہ ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ حدیبیہ کیس میں چوہدری قمر زمان کی سربراہی میں نیب نے اصل کاغذات اور حکومت نے اسپیشل پراسیکیوٹر نہیں لگائے ۔

تازہ ترین