• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف عوام کی آواز ہیں، خاموش نہیں رہینگے، مصدق ملک

Nawaz Sharif Is The Voice Of The People He Will Not Remain Silent Musaddiq Malik

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہاہے کہ نوازشریف عوام کی آواز ہیں ،ایک ہی ترازو میں سب کے تولے جانے تک خاموش نہیں رہیں گے ۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ایک جیسے کیس میں نوازشریف کو نااہل اور عمران خان کو اہل قرار دیدیا گیا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا ،آج آپ نے فیصلہ سن لیا،جس میں کہا گیاکہ کمپنی ظاہر نہیں کی ،اس میں 50 ، 60 ہزار ڈالر آتے رہے ہیں تو کوئی بات نہیں ، اب تو تم تاحیات صادق اور امین ہو۔

مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے میں مریم نوازکا ذکر تک نہ تھا ،لیکن جیسے ہی انہوں نے کہا کہ روک سکتے ہو تو روک لو ، فوراً مریم کا نام آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کی آواز ہیں ، خاموش نہیں رہیں گے جب تک ایک ہی ترازو میں سب کو تولا نہیں جاتا ۔

تازہ ترین