• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے نااہلی فیصلے پر جہانگیر ترین کا ردعمل

Jahangir Tareen Reaction To The Supreme Courts Decision

تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے مجھے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح پر نااہل قرار دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ فخر ہے، مجھ پر لگائے گئے بدعنوانی کے تمام الزامات مستر د ہوئے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ تحریک انصاف اور پاکستان کی بہتری کے لئے پوری قوت سے کام کیا ،نئے پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھوں گا ۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ مجھ پراختیارات کےغلط استعمال،انسائیڈٹریڈنگ ،زرعی آمدن چھپانے اورقرضوں کی معافی کے الزامات تھے۔

انہوں نے کہا کہ لندن پراپرٹی کو 2011ء سے بچوں کا اثاثہ ظاہر کیا ،اس کی مکمل منی ٹریل چھپائی نہیں بلکہ قبول کی ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھ پر لگنے والے تمام الزامات مسترد کردیے اور سپریم کورٹ نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح پر نااہل قرار دیا ہے ۔

تازہ ترین