• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج نوازشریف کے ساتھ ناانصافی کی تصدیق ہوگئی ،مریم نواز

Today Nawaz Sharif Confirmed The Injustice Maryam Nawaz

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کےفیصلےنےتاثرپرمہرتصدیق ثبت کردی نواز شریف سےناانصافی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھرا،اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ عوام کا اصل نمائندہ نواز شریف ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ کبھی سازش،کبھی دھرنوں اور کبھی احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے، ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا ،نوازشریف نشانہ تھا ۔

مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب ! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟ کیا آپ نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟

تازہ ترین