• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرل فلم اسمال ٹاؤن کرائم کا ایک اور ٹریلر آگیا

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم اسمال ٹاؤن کرائم کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایشوم نیمزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خاتون کی لاش ملنے پر اس کے قاتلوں کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور اس ہی دوران اس کا خاندان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جان ہاکس، اوکتاویا اسپینسر، اینتھونی اینڈرسن، کلفٹن کولنز، سیٹی لوٹز، مائیکل ورٹن اور جیمز لیفرٹے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جان جے کیلے کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم19جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین