• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار کار کے ذریعے اسکینگ سے گینز ریکارڈ قائم

برطانوی جانباز نے سوئیڈن کے برف پوش ٹریک پرتیز رفتار کار کے ذریعے اسکینگ کرکے 189اعشاریہ 07و میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسکینگ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو اسکیئر برف پوش ٹریک پر اسکینگ کرتے ہی ہیں لیکن انتہائی تیز رفتاری سے اسکینگ کرنا اور گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے برطانوی اسکیئر کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے تیز ترین رفتار سے گاڑی کے ذریعے اسکینگ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گراہم بیل نامی ماہر اسکیئرنے سوئیڈن کے برف پوش ٹریک پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لگژری کار کے پیچھے رسی کو باندھا اور 189اعشاریہ 07کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

واضح رہے اس کارنامے کوپیش کیلئے برطانوی کار میکنگ کمپنی جیگوارکی ایکس ایف اسپورٹس بریک گاڑی کا استعمال کیا گیا جسے چلانے کے فرائض کمپنی کےفلپ ٹالبوائے نامی انجینئر نے سرانجام دیئے۔

تازہ ترین