• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے کا دلچسپ میلہ

چین کی خون جمادینے والی سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے کا دلچسپ میلہ شروع ہوا،دنیا بھر سے سینکڑوں ماہی گیر سالانہ فیسٹیول میں شرکت کرنے پہنچ گئے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں برف باری سے موسم ہوا حسین تو کئی منچلے نوجوانوں کو مختلف کھیل کود اور تفریح کرنے کا خوب موقع ہاتھ آگیا ہے۔

چین کی چاگان جھیل میں ایسے ہی منچلے نوجوانوں کے لئے خون جمادینے والی سردی میں جمی ہوئی جھیل سے مچھلیاں پکڑنے کا سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں ماہی گیرحصہ لے رہے ہیں۔

اس فیسٹیول میں ماہی گیر برف کی موٹی تہہ میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کرکے مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں اور کانٹے میں مچھلی پھنسنے پروہ خوشی سے نہال ہوتے نظرآتے ہیں۔

بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ڈور کانٹا لیے مچھلی ڈھونڈتے پھرتے ہیں اورجس کے لیے شکارکرنا مشکل ہواس کے لیے تالاب کا انتظام بھی کیا جاتا ہے جہاں وہ یخ بستہ پانی میں ہاتھوں سے مچھلیاں پکڑ کر خوش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں شروع ہونے والا یہ فیسٹیول اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین