• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نویلے جوڑے ویروشکا کی سیر و تفریح سے بھرپور سیلفی کی دھوم مچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی اٹلی سے واپسی آج رات متوقع ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمااور ویرات کوہلی کی شادی جہاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی وہیں دونوں کی واپسی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی تصاویر کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی اداکارہ انوشکا شرمااور بھارتی کرکٹ ویرات کوہلی اپنی خفیہ شادی کے بعد ابھی اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہی موجود ہیں اور سیر تفریح سے خوب لطف اندوز ہو رہے جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی ممبئی واپسی آج رات متوقع ہے۔

دوسری جانب ا نوشکا شرماویرات کوہلی کے ساتھ سیرو تفریح سے بھرپورتصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو چند لمحوں میں ہی وائرل ہوگئی جسے صرف 20منٹ میں 2لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں دونوں کے انتہائی قریبی رشتہ دار اور چند خاص دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق21دسمبر کو نئی دہلی جبکہ 26دسمبر کو ممبئی میں گرینڈ ریسیپشن ہوگاجس میں دونوں کے رشتے دار اور فلمی و کرکٹ انڈسٹری کے علاوہ دوست احباب شریک ہوں گے۔

 

In heaven, literally

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

تازہ ترین