• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن کے بھائیوں کا لیگو راکٹ ٹکرا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ

سوئیڈن کے بھائیوں نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہزار سے زائد لیگو بلاکس سے بنی راکٹ پاورڈ اسٹار وارزشپ بنالیا جسے بعد میں ٹکرا کر تباہ کرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، نوجوان سویڈش بھائی مشہورِ زمانہ فلم سیریزاسٹار وارزکے دیوانے ہیں، انہوں نے ملکر لیگو بلاکس کی مدد سے تیز رفتار شپ بنا لیا ہے۔

یہ راکٹ پاورڈشپ تین ہزار 152لیگو بلاکس سے ملکر بنی ہے اور 1اعشاریہ 2میٹر لمبی اور3اعشاریہ 5کلو گرام وزنی ہے۔

یہ انوکھا شپ 67میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلتا ہے۔

جہاز کا تجربہ کرتے ہوئے ان بھائیوں نے اسے ایک مضبوط دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد یہ شپ پاش پاش ہو گیا۔

تازہ ترین