• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کو 3برس مکمل، آج بھی ہر آنکھ اشکبار

16دسمبر 2014کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکر خونریزی اور بربریت کی وہ داستان رقم کی،جس نے نہ صرف پاکستان میں رہنے والی عوام بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے ہرانسان کو اشکبار کردیا۔

دہشت گردوں نے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ علم کی شمع جلانے والے اساتذہ کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔

آرمی پبلک اسکول میں کیے گئے حملے میں تقریباً 150طلباء اور اساتذہ کوگولیاں برسا کر شہید کردیا گیا اور ساتھ افراد کئی زخمی بھی ہوئے تھے تاہم آپریشن میں 6 کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

آج اس سانحے کے 3برس بعد بھی معصوم ننھے پھولوں کے والدین جن کے زہنوں میں آج بھی یہ افسوسناک داستان بسی ہوئی ہے اور یاد تازہ ہونے پر آنکھیں نم کر جاتی ہے اور تمام پاکستان کی عوام ان خونریزی کرنے والے درندوں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر ان کے بچوں کا قصور کیا تھا؟؟

تازہ ترین