• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی سے بھرپور فلم ’دی پولکا کنگ‘کا پہلا ٹریلر

کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ’دی پولکا کنگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مایا فوربس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لیجنڈ فنکار کے گرد گھوم رہی ہے، جو امیر ہونے کی دھن میں جیل پہنچ جاتا ہے اور اپنے تمام پرستاروں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جیک بلیک، جینی سلیٹ، جیسن شوارٹزمین، وینیزا بیئر، ویلی گارسن اور جے بی اسموو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اسٹوارٹ کارنفیلڈ اور جیک بلیک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ کامیڈی سے بھرپور فلم12جنوری 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین