• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش کھیلنے کیلئے شاداب خان آسٹریلیا روانہ

Shadab Khan Off To Australia To Play Bbl

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے، جہاں وہ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

سوشل میڈیا پرشاداب نے لکھا ہے ہے کہ آسٹریلیا میں آ رہا ہوں، برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوںاور اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا آغاز 19دسمبر سے ہو رہا ہےاور بگ بیش کے دوران شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم میں خدمات بھی سر انجام دینی ہیںجبکہ برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو منتخب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین